Skip to content
Salons10
S.A.S Traders Multan

S.A.S Traders Multan

Near Hafiz Jamal Tomb Multan, Multan Beauty, cosmetic & personal care

Sole Distributor Axon Cosmetics®
Sole Distributor Dream Gold™

30/09/2026

مارکیٹنگ کے الفاظ کا جادو ادھر ارینج میرج میں جب ہم لڑکی دیکھنے جاتے ہیں تو ایک سوال تو فکس ہی ہوتا ہے: "لڑکا کیا کرتا ہے؟" 😉 بھورا کے گھر والے اس کے لیے لڑکی دیکھنے گئے۔ ڈرائنگ روم میں چائے ناشتہ اور ادھر ادھر کی باتیں ختم ہونے کے بعد لڑکی کے والد نے آہستہ سے اصلی موضوع چھیڑا: "تو آج کل آپ کا بیٹا کیا کام کرتا ہے؟" بھورا کے والد نے چشمہ ٹھیک کیا، گلا صاف کیا اور پورے کارپوریٹ اسٹائل میں پریزنٹیشن شروع کر دی:
"دیکھیے، ہمارا بھورا اس وقت ایک ایگرو بیسڈ ڈائریکٹ ٹو کنزیومر اسٹارٹ اپ کا فاؤنڈر اور مینیجنگ ڈائریکٹر ہے۔ ہم آرگینک ہیلتھ اور ویلنیس سیکٹر میں ڈیل کرتے ہیں۔" یہ سن کر لڑکی کا باپ ویسے ہی آدھا امپریس ہو گیا۔ "واہ! تو آپ کا پروڈکٹ کیا ہے؟" بھورا کے والد نے پورے اعتماد سے جاری رکھا: "ہمارے مین پورٹ فولیو میں ہائی پروٹین روسٹڈ لیگیومز اور ٹریڈیشنل کیرامیلائزڈ سویٹس ہیں۔ ہم را میٹیریل ڈائریکٹ ہول سیل سپلائی چین سے سورس کرتے ہیں، پھر اپنی تھرمل پروسیسنگ یونٹ میں ڈرائی روسٹ کرتے ہیں۔
اور سب سے بڑی ہائی لائٹ یہ ہے کہ ہماری پیکجنگ 100 فیصد ایکو فرینڈلی اور بائیو ڈیگریڈیبل ہے!" یہ سب سن کر لڑکی والے حیران رہ گئے۔ لگ رہا تھا جیسے کوئی بڑی ملٹی نیشنل کمپنی ہو! لڑکی کے چچا سے رہا نہیں گیا: "تو آپ کی کمپنی کا مین آفس کہاں ہے؟ اور کتنے ایمپلائز ہیں؟" بھورا کے والد بغیر گھبرائے بالکل بھی نروس ہوئے بغیر بولے: "دیکھیے، یہ ماڈرن لین اسٹارٹ اپ کا دور ہے، اس لیے ہم دکان کا کرایہ اور بجلی کے بل جیسے غیر ضروری خرچوں سے بچتے ہیں۔
ہمارا ایک موبائل ریٹیل آؤٹ لیٹ ہے، جو ٹریفک اور پبلک فٹ فال کو دیکھتے ہوئے روزانہ اپنی لوکیشن بدلتا ہے۔ اور پورا آپریشن اکیلا میرا بیٹا ہی سنبھالتا ہے — وہ ایک سولوپرینیور ہے!" اب لڑکی کا باپ تو بالکل کنفیوز ہو گیا۔ اسے لگا یہ انگریزی اس کی سمجھ سے باہر ہے۔ تو وہ بولا: "مجھے یہ مارکیٹنگ والی زبان ٹھیک سے سمجھ نہیں آئی۔ سادہ الفاظ میں بتائیں لڑکا کرتا کیا ہے؟" اسی لمحے کونے میں بیٹھا لڑکے کا جگری دوست آہستہ سے بولا:
"انکل، ان کا مطلب ہے کہ ہمارا بھائی ہائی وے پر مونگ پھلی، بھنے ہوئے چنے اور ریوڑی کا ٹھیلا لگاتا ہے! وہ ریت میں کڑاہی میں چنے بھونتا ہے اور گاہکوں کو اخبار کی پڑیا میں ڈال کر دیتا ہے — جسے یہ لوگ بائیو ڈیگریڈیبل پیکجنگ کہہ رہے ہیں!" 😂 یہ سنتے ہی لڑکی کے والد کے ہاتھ سے چائے کا کپ گرتے گرتے بچا! 😜 تو بھائیو، مارکیٹنگ کے الفاظ کا جادو بڑی چیز ہے۔ اگر پریزنٹیشن زبردست ہو تو مونگ پھلی اور چنے کا ٹھیلا بھی کارپوریٹ اسٹارٹ اپ لگتا ہے!

10/09/2026

11 ستمبر 78 ویں برسی قائد ملت محترم جناب محمد علی جناح رح
امید ، ہمت اور خود اعتمادی
میرے ہم وطنوں کے لیے میرا یہی پیغام
قائد اعظم محمد علی جناح رح
( قوم سے خطاب 24 اکتوبر 1947 )

05/09/2026
05/09/2026

پاک افواج، جوانوں، شہیدوں اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں
6 ستمبر 1965 کے دن پاکستان کی فوج نے اپنے وطن کا دفاع کرتے ہوئے غیر معمولی جرات اور عزم کا مظاہرہ کیا،
ہم ان شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمارے ملک اور قوم کا دفاع کیا،
ہمیں اپنی فوج کی بہادر بیٹوں اور جوانوں پر فخر ہے ۔.

13/08/2026

گزرتے لمحوں میں
وفاؤں کا پاس رکھیں گے
مرتے ہوئے بھی
تیری ہی پیاس رکھیں گے
تیرے کوچوں پہ نچھاور کر دینی ہے
اپنی جوانی کی راحتیں
اپنی امنگوں کی چاہتیں
سب جزبوں کی ساعتیں
تیرا وجود ہی ہمارا وجود ہے
تیرا قیام ہی ہمارا قیام ہے
تپتی دوپہر میں نخلستان ہے
تو ہمارا پاکستان ہے
ہماری ذات کی پہچان ہے
تو ہمارا پاکستان ہے

17/06/2026

-یہ محرم ہے، ادب سے سر جھکا کر یاد کرنا
عمرؓ کی عظمت بھی، حسینؓ کی قربانی بھی ✨

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when S.A.S Traders Multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Multan.